Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگادکی میں گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 سگے بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمینواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقاتآبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو پہلے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقفمقامی اخبارات بدترین بحران کا شکار ہیں،بلوچستان میڈیا فورمپشتون جرگہ مثبت تبدیلی اور امن کا پیش خیمہ بن سکتا ہے،سید صادق آغانئے صوبے قومی ضرورت، بلوچستان میں نئی اکائیوں کا قیام ناگزیرکچے کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان خونریز تصادم ، 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی

حب میں گیس، بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نیشنل پارٹی کا احتجاج کا اعلان

حب(نمائندہ خصوصی)

بلوچستان کے اہم صنعتی شہر حب کے مختلف علاقوں میں گیس،بجلی اور پانی کا بحران سنگین بحران شدت اختیار کر گیا ہے جسکے باعث نیشنل پارٹی حب کی جانب سے عوام سمیت شخت گیر احتجاج اور سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق چیئرمین حب نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند

تفصیلات کے مطابق

بلوچستان کے اہم صنعتی شہر حب کے مختلف علاقوں میں گیس، بجلی اور پانی کی جاری مصنوعی سنگین بحران کے باعث ساکران ، پیرکس ، گڈانی و ملحقہ علاقوں میں بجلی کی 24/24 گھنٹے اور 48/48گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے حب شہر کے عوام ،تاجروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے حب انتظامیہ سے بجلی مسئلے پر ملاقات اور یقین دہانی اور ایک ہفتہ مہلت گزرنے کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکا ہے نیشنل پارٹی کےزیر اہتمام منگل کے روز صبح 11بجے لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے گیس، پانی اور کےالیکٹرک کی مصنوعی بحران اور زیادتیوں کے خلاف احتجاج ریلی نکالی جائے گی جس میں حب شہر کے عوام ،تاجروں اور گیس، پانی اور کےالیکٹرک متاثرین سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ریلی حب شہر مین ارسی ڈی شاہراہ سے ہوتا ہوا سوک سینٹر حب پہنچنے کے بعد کےالیکٹرک دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار حب نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان سابق چیئرمین حب وڈیرہ رجب علی رند نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے بلوچستان کے اہم صنعتی شہر حب، ساکران، پیرکس ،گڈانی سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس، پانی اور کے الیکٹرک کی جانب سے خود ساختہ 24 /24 اور 48/48 گھنٹے بجلی کی مصنوعی بحران اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے کے باعث حب شہر عوام کے تکلیف محسوس کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے وفد نے گزشتہ دنوں کمشنر لسبیلہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حب سے حب شہر کے مختلف علاقوں میں جاری گیس، پانی اور بجلی کا مصنوعی بحران اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ملاقات کی اور انہیں عوام کے تکلیف اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے آگاہ کیا جس کے بعد انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ایک ہفتے تک بجلی کا مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بجلی کے مسئلے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکا اور معاملہ جوں کا توں ہے سابق چیئرمین حب نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند نے کہا کہ حب شہر عوام کے تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل پارٹی نے حب شہر میں گیس، پانی کےالیکٹرک کی زیادتیوں اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے منگل کے روز صبح 11بجے لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی جلوس نکالی جائے گی اور جلوس حب شہر سے ہوتا ہوا سوک سینٹر حب کے سامنے پہنچی گی اور کے الیکٹرک دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا انھوں نے حب کے عوام ،تاجر برادری گیس، پانی اور کے الیکٹرک متاثرین سے احتجاجی جلوس میں شرکت کرنے کے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا مسئلہ پورے حب شہر ،ساکران ،گڈانی،پیرکس اور قرب وجوار میں رہنے والے عوام کا اس حوالے سے موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے اہم صنعتی شہر حب میں، بجلی، پانی اور گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے حب شہر کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں عوامی مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ اس احتجاج کا پاکستان سنی تحریک حب سمیت ودیگر سیاسی جماعتوں نے بھی احتجاج میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *