Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنیبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتجشن میلادالنبی ﷺ سیرتِ طیبہ اپنانے کا پیغام ہے، مولانا محمد عثمان مدنی

حکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگو

حکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشتگردی اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مو¿ثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔ بلوچستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔ دہشتگردوں اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جہاں ضرورت پیش آئی وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور وسیع پیمانے پر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں صوبائی وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔ نہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر دہشتگردی اور جرائم کے مکمل خاتمے کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام، قبائلی عمائدین، پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں۔ امن و اما ن کی صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور صوبے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *