Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسیکوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسی

شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب حاجی غازی کی نئی کابینہ کا اعلان

پنجگور(نمائندہ خصوصی) شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب حاجی غازی کا اہم اجلاس، نئی کابینہ کا اعلان، حاجی غازی سوردو: شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب حاجی غازی کا ایک اہم اجلاس کلب کے صدر حاجی غلام جان بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کلب کے صدر حاجی غلام جان بلوچ نے کی، جبکہ اجلاس میں کلب کے کھلاڑیوں نے شرکت کی. اجلاس کے دوران کلب کے انتظامی امور اور مستقبل کی کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلے کے تحت چاکر صدیق بلوچ کو کلب کا جنرل سیکریٹری جبکہ پزیر احمد بلوچ کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حاجی غلام جان بلوچ بدستور کلب کے صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے. اس موقع پر کلب کے کھلاڑیوں نے نومنتخب جنرل سیکریٹری چاکر صدیق بلوچ اور جوائنٹ سیکریٹری پزیر احمد بلوچ کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ کلب کی بہتری، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور علاقے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب حاجی غازی سوردو کے صدر حاجی غلام جان بلوچ اور کلب کی پوری ٹیم نے چاکر صدیق بلوچ کی کلب اور ٹیم کے لیے انجام دی جانے والی خدمات، محنت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر حاجی غلام جان بلوچ نے کہا کہ چاکر صدیق بلوچ نے مشکل وقت میں ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور کلب کی بہتری، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیم کی سرگرمیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں اور وقت وقف کیا۔ ان کی خدمات کلب کے لیے قابلِ قدر ہیں۔شہید نسیم اشرف کرکٹ کلب کی انتظامیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چاکر صدیق بلوچ بطور جنرل سیکریٹری اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے کلب کو مزید منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ کلب کی جانب سے چاکر صدیق بلوچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ماضی کی خدمات اور قربانیوں کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *