Banner
Daily Sahafat Quetta
August 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیلطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زورلورالائی ایرانی پٹرول پمپس، تندور اور گوشت کی دکانوں کے خلاف کارروائی، دو پمپس سیل

اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کی سربرا ہی میں کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے گئے


لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں))ٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کی سرپرستی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایف سی کے میجر کامران نے خصوصی شرکت کی۔

کھلی کچہری میں عوام، سول سوسائٹی اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔ شہریوں نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم کو آگاہ کیا، جنہوں نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم اور ایف سی میجر کامران نے عوام کو بلوچستان سوشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے تحت جاری منصوبوں اور اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ BSDI پروگرام کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جن سے علاقے کے عوام کو تعلیم، ٹیکنالوجی، نوجوانوں کی ترقی اور دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *