Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ، وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے ، وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

گزشتہ روز یرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان نے ایران امریکا جنگ کے دوران اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں فریقوں کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے میں رہا ہے۔

امریکا اور ایران نے 17 جون کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ تاہم سکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی سمیت مختلف معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات بعد ازاں تعطل کا شکار ہو گئے۔

8 جولائی سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے بھی کئے۔ امریکا نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواباً اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان پر حملے کیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *