Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

عید میلاد النبی کے جلوس شوکتِ اسلام اور سنی شیعہ مثالی اتحاد کے عملی مظاہرے ہیں ، طارق جعفری

عید میلاد النبی کے جلوس شوکتِ اسلام اور سنی شیعہ مثالی اتحاد کے عملی مظاہرے ہیں ، طارق جعفری

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان لسان تحریک طارق جعفری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی کے جلوس شوکتِ اسلام اور سنی شیعہ مثالی اتحاد کے عملی مظاہرے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت جو ہفتہ 12 ربیع الاول سے مذہبی جوش و جذبے اور ایمانی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ طارق جعفری نے باور کرایا کہ تحریک کی وحدت و اخوت کمیٹی کے نعت خوان میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرکے گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ عشق رسول کے جذبے سے وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ طارق جعفری نے باور کرایا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے جنکی پاکیزہ سیرت سراپا امن و سلامتی ہے جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی بدامنی ، دہشت گردی سیرت رسول، قرآنِ پاک ، قرآنی تعلیمات ، اہلبیت اطہار اور پاکیزہ صحابہ کبار کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا پیغام محمدی کو عام کرکے دنیا بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ، اس مقصد کے لیے پوری قوم کے متفقہ نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر ارباب اقتدار موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ حضور اکرم کی برکت سے جاہلیت کے اندھیروں میں بھٹکے انسانوں کو آبرومندی کے ساتھ جینے کا شعور آگیا ۔ طارق جعفری نے اس عہد کا اظہار کیا کہ میلاد النبی اور عزاداری عبادتوں کی روح ہیں، ان پاکیزہ جلوسوں اور وطن عزیز پاکستان کی آبرو پر مثالی سنی شیعہ اتحاد و یکجہتی سے ہرگز کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ( لسان تحریک طارق جعفری ترجمان تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان 03002141272 03228141272 )

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *