Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی چیئرمین شپ سنبھال لیپختونخوا؛ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، 72 ارب روپے پر سوالیہ نشانرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس؛ پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر متعلقہ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرکے جواب طلب کیا جائے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے اور ان کا طبی معائنہ کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق میڈیکل بورڈ کی تشکیل، طبی معائنہ اور مخصوص ڈاکٹر کی شمولیت سمیت ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کو بنیاد بنا کر عدالتی حکم پر عملدرآمد سے گریز کیا گیا، جبکہ عدالتی فیصلوں کے مطابق حکم عدولی کی ذمہ داری حکومتی سربراہ پر عائد ہوتی ہے۔

یہ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی مزید سماعت 16 ستمبر کو کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *