Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

ناقص خوراک کی تیاری و فروخت پر بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 45 فوڈ یونٹس جرمانہ

ناقص خوراک کی تیاری و فروخت پر بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 45 فوڈ یونٹس جرمانہ

۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبہ میں غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردیں۔ کوئٹہ، تربت، اوستہ محمد، مسلم باغ، خضدار اور حب سمیت مختلف علاقوں میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے معائنے کے دوران 45 فوڈ یونٹس کو جرمانے جبکہ 50 سے زائد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بی ایف اے معائنہ ٹیموں نے بیکنگ یونٹس، جنرل اسٹورز، سویٹس، ریسٹورنٹس، بیف شاپس، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، پلمیٹ مینوفیکچرنگ یونٹس، مصالحہ پراسیسنگ یونٹس، نان شاپس اور ملک شاپس سمیت مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔کوئٹہ کے علاقوں پٹیل روڈ، موتی رام روڈ اور شاوکشاہ روڈ پر کارروائی کے دوران پکوان ہاؤس، باربی کیو پوائنٹ اور آر او واٹر پلانٹ سمیت متعدد مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ کارروائی میں خراب گوشت، چوہوں کی بیٹ، کاکروچ، گندے کچن، زنگ آلود برتن، ناقص مشینری اور خوراک کی نامناسب اسٹوریج سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ایک آر او واٹر پلانٹ میں غیر رجسٹرڈ برانڈ کی فلنگ و پیکنگ بھی پکڑی گئی۔علاوہ ازیں پشتون آباد میں پلمیٹ مینوفیکچرنگ یونٹ، بیکریوں اور مصالحہ پروسیسنگ یونٹ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، حفاظتی لباس کے عدم استعمال، خام مال کی نامناسب ذخیرہ کاری، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات اور ٹریس ایبلٹی ریکارڈز کی عدم دستیابی پر جرمانے عائد کیے گئے۔بروری روڈ پر کارروائی کے دوران ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹ، جنرل اسٹورز اور بیکری سمیت 6 مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔ مختلف مراکز سے زائد المیعاد سیرپ، ہیزلنٹ اسپریڈ، ممنوعہ گٹکا و پان پراگ جبکہ مصالحوں میں چائنیز نمک کی آمیزش بھی سامنے آئی۔اسی طرح قمبرانی روڈ، ہزار گنجی، سرکی روڈ اور نواں کلی بائی پاس پر بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے بیکنگ یونٹس، ملک شاپس، ریسٹورنٹس، جنرل اسٹورز، بیف شاپس اور نان شاپس کو مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے۔ کارروائیوں کے دوران زائد المیعاد مصنوعات، ناقص صفائی، کھلے کوڑے دان، حشرات کی موجودگی، نامناسب اسٹوریج، کم وزن آٹے کے پیڑے، دودھ میں پانی کی آمیزش اور خوراک کی پیکنگ میں اخباری کاغذ کے استعمال سمیت متعدد خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔تربت میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ، جنرل اسٹور اور ملک شاپ کے خلاف ناقص صفائی، مضر صحت رنگوں کے استعمال، نامناسب اسٹوریج، دودھ میں پانی و دہی میں سکمڈ ملک پاؤڈر کی آمیزش اور زائد المیعاد مصنوعات کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔مزید برآں خضدار میں جنرل اسٹور اور ملک شاپس سمیت متفرق خوراک کے مراکز مالکان صفائی کی ناقص صورتحال، مضر صحت کھلے کوکنگ آئل، کم وزن آٹے کے پیڑے، دودھ میں پانی کی آمیزش اور زائد المیعاد مصنوعات پر جرمانہ کیے گئے جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزیوں پر متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔حب میں بھی 4 ریسٹورنٹس کے خلاف ناقص صفائی، کھلے کوڑے دان، ورکرز کی ذاتی صفائی کے فقدان، مضر صحت کھلے کوکنگ آئل اور غیر معیاری رنگوں کے استعمال پر جرمانے عائد کیے گئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *