Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

حکومت کا آئی ایم ایف کو منانے کیلیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس لگانے پر غور

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ زرعی انکم ٹیکس کے معاملے پر پیش رفت کے لیے کاشتکاروں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے، جبکہ صوبوں کی جانب سے مقررہ اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں متبادل منصوبے کی تیاری بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت 30 ستمبر تک صوبوں کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس اور اس سے متعلق گوشواروں کی وصولی کا جائزہ لے گی۔ مقررہ اہداف حاصل نہ ہونے کی صورت میں اکتوبر میں صوبوں کے ساتھ متبادل حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کے لیے فکس ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس کے تحت فی ایکڑ 5 ہزار روپے تک انکم ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے کاشتکاروں اور زمینداروں کے لیے بھی تاجروں کی طرز پر فکس ٹیکس اسکیم لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں زرعی شعبے کا حصہ تقریباً 24.5 فیصد ہے، تاہم ٹیکس وصولی میں اس شعبے کا حصہ صرف 0.3 فیصد بتایا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *