Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کراچی؛ یومِ آزادی اسٹال پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: شہر قائد میں یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیفنس فیز ٹو میں یومِ آزادی اسٹال پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ امن ولد جاوید جاں بحق ہوا تھا، جسے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ اور بچوں کے سامنے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ظفر علی، فراز اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے قبضے سے تین ہینڈ گرینیڈ اور پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے اور انہیں مبینہ طور پر بیرون ملک موجود ایک دہشتگرد کی جانب سے یومِ آزادی اسٹال پر حملے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *