Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

شان مسعود پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

شان مسعود پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

لندن: قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کپتان شان مسعود کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے امیدیں برقرار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ شان مسعود نے سافٹ بال سے بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاری مکمل ہے اور کھلاڑی بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک انگلینڈ کے بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ پہلی اننگز میں بڑا اسکور بنا کر میزبان ٹیم پر دباؤ ڈالنا اہم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان اور سلمان علی آغا پر کوئی اضافی دباؤ نہیں، دونوں کھلاڑیوں سے سیریز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اسپنرز بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، تاہم پچ اور حالات کو دیکھتے ہوئے ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *