Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

عالمی انسانی شخصیت و کردار کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

عالمی انسانی شخصیت و کردار کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

کوئٹہ: گلوبل کمیونیکیشن کے موجودہ دور میں انسانی شخصیت، کردار اور رویوں کی تشکیل و اصلاح ہی زندگی، امن اور سلامتی کی حقیقی ضمانت ہے۔ سیرتِ مطہرہ ﷺ سے محبت و احترام کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے حالات اور بدلتے ہوئے رجحانات کی مجموعی اصلاح بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں معروف مصنف ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کی کتاب ’’رسول اکرم ﷺ کی خارجہ پالیسی‘‘ کی تقریبِ پذیرائی کے موقع پر مقررین نے کیا۔ تقریب کا انعقاد مجلسِ فکر و دانش علمی و فکری مکالمے اور اسلامیہ کالج کوئٹہ کے اشتراک سے اسلامیہ ہائی اسکول کوئٹہ میں کیا گیا۔

تقریب میں کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ کوئٹہ کے اہلِ علم و ادب میں فتح بھنگر، سیکریٹری حکومت بلوچستان، شاعر و ادیب سرور جاوید، براہوی ادب کے استاد و مصنف ڈاکٹر عبدالقئیوم بیدار، نوجوان دانشور و مصنف انجینئر جمیل احمد کرد اور دیگر مقررین نے اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ ’’رسول اکرم ﷺ کی خارجہ پالیسی‘‘ کے عنوان سے لکھی گئی کتاب سیرتِ طیبہ اور عصرِ حاضر کے حالات کو سمجھنے کے حوالے سے ایک اہم علمی و فکری کاوش ہے۔ کتاب میں سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں موجودہ دور کے عالمی حالات، انسانی رویوں اور بین الاقوامی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔

تقریب میں طلبہ نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مقررین کی گفتگو کو توجہ سے سنا، جبکہ مختلف سوالات اور تاثرات بھی پیش کیے۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کی فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے پیغام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالجید سربازی، جماعت اسلامی کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل اعجاز محبوب، سکندر علی ایڈووکیٹ، حیات اللہ آغا، پروفیسر سلطان کاکڑ، وقاص احمد خان سمیت دیگر اہلِ علم، ادیبوں، اساتذہ اور احباب نے شرکت کی۔

شرکاء نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر پروفیسر عبدالرشید خان علیزئی، پرنسپل اسلامیہ کالج کوئٹہ، حمیداللہ، پرنسپل اسلامیہ ہائی اسکول کوئٹہ، اساتذہ کرام اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ منتظمین نے انجمنِ اسلامیہ کے سیکریٹری سردار یحییٰ خان ناصر کی خصوصی توجہ، تعاون اور شفقت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *