Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےنوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئے

کوئٹہ‘ پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہریوں کا سخت ردعمل‘کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ‘ پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہریوں کا سخت ردعمل‘کارروائی کا مطالبہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے‘ شہر کے مصروف بازاروں، سڑکوں، چوراہوں اور اشاروں پر درجنوں کی تعداد میں بھکاری مرد، عورتیں اور بچے بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں، جن میں سے بیشتر منظم گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں‘ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف فوری اور مو¿ثر کارروائی کی جائے‘شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کی جانب سے زبردستی مانگنا، گاڑیوں کی کھڑکیاں بجانا، اور خواتین یا بچوں کو جذباتی طور پر استعمال کرنا معمول بن چکا ہے‘متعدد واقعات میں ان پیشہ ور گداگروں کے ملوث ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جن میں جیب تراشی، چوری اور فراڈ شامل ہیں‘ شہرےوں نے بات چےت کرتے ہوئے کہاکہ ہر چوراہے پر ہاتھ پھیلائے کھڑے یہ بھکاری اب صرف تنگ ہی نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات بدتمیزی پر اتر آتے ہیں‘ یہ معمولی مسئلہ نہیں رہا، انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے‘یہ بھکاری شہر کے بڑے بازاروں، اسپتالوں، عبادت گاہوں، اور تعلیمی اداروں کے باہر بھی جمع ہو جاتے ہیں، جس سے شہریوں کے لیے گزرنا دشوار ہو جاتا ہے‘ بعض دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ ان افراد کے دباو¿ میں آ کر بھیک دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ ان سے جان چھوٹے۔شہری حلقے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خاموشی پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں‘ ان کا کہنا ہے کہ جب یہ معاملہ بارہا سامنے آ چکا ہے تو کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟ کیا ان کے پیچھے کوئی بااثر گروہ یا سرپرست کارفرما ہیں؟شہریوں نے حکومت بلوچستان، کمشنر کوئٹہ، اور ڈی سی کوئٹہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف فوری کریک ڈاو¿ن کیا جائے منظم گروہوں کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بچوں کو استعمال کرنے والے افراد پر چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیںمستحق افراد کے لیے فلاحی اداروں اور بحالی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ حقیقی ضرورت مندوں کی مدد الگ طریقے سے کی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *