Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق


کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں، گلی کوچوں اور شاہراہوں پر چوری، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر وارداتیں کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر متاثرہ شہری وارداتوں کے بعد پولیس سے رجوع کرتے ہیں تو انہیں مقدمہ درج کرانے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر شہریوں کی شکایات پر ایف آئی آر کا اندراج ہی نہ ہو اور جرائم پیشہ عناصر آزادانہ طور پر وارداتیں کرتے رہیں تو قانون کی عملداری اور حکومتی رٹ پر سوالات اٹھنا فطری امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کو محض بیانات اور رسمی اقدامات کے بجائے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔ شہریوں کو چوروں ڈاکوؤں اور رہزنوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ حکومت اور پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں اور متاثرین کی شکایات پر فوری مقدمات درج کرکے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جائے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی قابلِ قبول نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *