Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاگیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

ایران کے صدر نے موجودہ وقت کو مذاکرات کیلئے بہترین قرار دے دیا

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت پر مجبور ہوا ہے، جو ایران کی سفارتکاری کی کامیابی ہے، اور موجودہ وقت کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے موزوں ہے۔

تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور ایران و عمان کی جانب سے تیار کردہ نکات پر عمل کرنا تھا، تاہم واشنگٹن کی جانب سے ایسا نہ کیے جانے پر ایران کو اپنا ردعمل دینا پڑا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیم کام کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ ایران اپنے وقار، عزم اور قومی فخر کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ امریکا کے خلاف ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ان کے بقول امریکا اور اسرائیل ایران کو جنگ کے ذریعے جھکانے میں ناکام رہے اور اب ایرانی قوم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد برقرار رکھا جائے اور ملکی سلامتی و دفاعی صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے متحد رہا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *