Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدریسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاپی ٹی آئی کے ڈاکٹر امجد علی کے 13 سال میں 51 مرتبہ بیرونِ ممالک سفر پر تحقیقات شروعپی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت؛ ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن ذاتی حیثیت میں طلبشرح سود کے تعین کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوئی تو پاکستان ہراقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، طارق فضل چوہدری

قلعہ سیف اللہ میں پاک، سعودی، ترک دفاعی معاہدے کے خیرمقدم میں پینا فلیکس آویزاں


ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار کی ہدایت پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیرمقدم میں ضلع بھر کے اہم مقامات پر پینا فلیکس آویزاں کر دیے گئے۔پینا فلیکس کے ذریعے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کے فروغ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور تاریخی دفاعی شراکت داری کے حوالے سے عوامی جذبات کی عکاسی کرنا ہے ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور دفاعی شراکت داری مزید مضبوط ہونے سے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ پاکستان کے برادر اسلامی ممالک ہیں اور پاکستانی عوام دونوں ممالک کے ساتھ گہری محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان اتحاد، اخوت اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا مظہر ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *