Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتکجسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقدوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا، پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیںگنداخہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں مبینہ کٹوتیاں، مستحق خواتین کی دہائیاں،کارروائی کا مطالبہعوامی خدمت ہمارا منشور، حلقے کی ترقی اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ گورگیجروہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقعمحمد اسلم سیماب رحمن فاؤنڈیشن کے مشن میں باضابطہ شاملعلماء کرام نے ہمیشہ ملک کے اسلامی تشخص اور نظریاتی اساس کا تحفظ کیا، جے یو آئی کوئٹہایواء جی الائنس بلوچستان کا اسماء جتک کے خاندان پر حملوں اور قتل کے واقعات کی مذمت، شفاف تحقیقات کا مطالبہپاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا مزدور تحریک کو مذید تیز کرنیکا اعلانآسماء جتک کو انصاف دلانا جتک قوم پر فرض ہے، میر خیر اللہ جتک

روہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل، افتتاح جلد متوقع

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)روہڑی میں سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل،صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا خواب حقیقت بننے کے قریب صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ جلد منصوبے کا افتتاح کریں گے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد کا تفصیلی دورہ جدید ٹیکنالوجی سے دریائے سندھ کا پانی فلٹر کر کے شہریوں کو معیاری اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا منصوبہ عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے روہڑی کے شہریوں کو صاف، محفوظ اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے قائم کیا گیا سندھ کا پہلا جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل ہو گیا ہے یہ منصوبہ صوبائی حکومت کا ایک تاریخی عوامی فلاحی اقدام قرار دیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں شہریوں کو جدید معیار کے مطابق فلٹر شدہ اور صحت بخش پانی میسر آئے گا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد کے ہمراہ روہڑی میں دریائے سندھ کے کنارے تعمیر کیے گئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف حصوں، جدید مشینری،واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم،فلٹریشن یونٹس اور جاری ٹیسٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے اور روہڑی کا یہ منصوبہ اسی وژن کا عملی مظہر ہے انہوں نے بتایا کہ پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دریائے سندھ کے پانی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فلٹر اور صاف کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ہر وقت صحت بخش اور معیاری پینے کا پانی دستیاب ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ پلانٹ کی ٹیسٹنگ،تکنیکی جانچ اور دیگر ضروری مراحل تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں تمام مراحل کی کامیاب تکمیل کے بعد بہت جلد روہڑی کے مختلف علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے بتایا کہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ جلد اس اہم عوامی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد یہ جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا انہوں نے اس منصوبے کو صوبائی حکومت،وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روہڑی کے شہریوں کا صاف پینے کے پانی کا دیرینہ مطالبہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے واضح رہے کہ اس منصوبے کی تکمیل میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کی مسلسل نگرانی اور خصوصی دلچسپی بھی نمایاں رہی جس کے باعث منصوبہ بروقت مکمل ہونے کے قریب پہنچا ماہرین کے مطابق اس جدید فلٹریشن پلانٹ سے شہریوں کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے جن میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں نمایاں کمی،بہتر صحت، بچوں اور بزرگوں کے لیے محفوظ پانی کی فراہمی،گھریلو استعمال کے لیے معیاری پانی کی دستیابی اور عوامی معیارِ زندگی میں بہتری شامل ہے جدید فلٹریشن نظام پانی میں موجود مضر جراثیم،آلودگی اور غیر ضروری اجزاء کو مؤثر انداز میں ختم کرے گا شہری حلقوں نے منصوبے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے روہڑی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے مختلف سماجی،سیاسی اور کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومتِ سندھ کی جانب سے یہ منصوبہ عوامی فلاح کی جانب ایک قابلِ تحسین اقدام ہے شہریوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبے کے فعال ہونے کے بعد برسوں سے درپیش صاف پانی کی قلت اور آلودہ پانی کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد اور منصوبے سے وابستہ تمام انجینئرز و عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے ایسے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے جو روہڑی کی ترقی،صحت عامہ اور شہری سہولیات میں مزید بہتری کا باعث بنیں گے ۔ فوٹوکیپشن:…

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *