Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لسبیلہ: خواتین قیادت کی نئی مثالاسما جتک کے والد کے قتل پر بلوچستان اسمبلی میں احتجاج، علی مدد جتک اور یونس زہری کا واک آؤٹلکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکا، 3 افراد جاں بحقیومِ استحصال کشمیر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی پیش کردہ بھارت کے اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد بلوچستان اسمبلی سے منظوروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کشمیر حریت کانفرنس رہنما حسن بنا کی ملاقاتکوئٹہ میں دہشت گردی کا خطرہ، ریڈ زون سیل، سکیورٹی ہائی الر ٹاسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کر دیاڈسکوز کی نجکاری؛ وزیراعظم کی صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایتالیکشن کمیشن کا الیکشنز رولز کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچلسبیلہ: خواتین قیادت کی نئی مثالاسما جتک کے والد کے قتل پر بلوچستان اسمبلی میں احتجاج، علی مدد جتک اور یونس زہری کا واک آؤٹلکی مروت: گھر میں جھگڑے کے دوران دستی بم کا دھماکا، 3 افراد جاں بحقیومِ استحصال کشمیر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی پیش کردہ بھارت کے اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد بلوچستان اسمبلی سے منظوروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کشمیر حریت کانفرنس رہنما حسن بنا کی ملاقاتکوئٹہ میں دہشت گردی کا خطرہ، ریڈ زون سیل، سکیورٹی ہائی الر ٹاسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کر دیاڈسکوز کی نجکاری؛ وزیراعظم کی صارفین کے مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایتالیکشن کمیشن کا الیکشنز رولز کی اہم شق میں ترمیم کا فیصلہ7 اگست کو بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند، احتجاجی دھرنے ہوں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، نیتن یاہو نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کر دیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق امریکی حمایت یافتہ مجوزہ منصوبے سے اتفاق نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی تجاویز اور ترامیم امریکا کو بھجوا دی ہیں۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور علاقے کو فوجی سرگرمیوں سے پاک کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، تاہم اسرائیل اس مسودے کو اپنی پالیسی کے مطابق نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مؤقف واضح ہے کہ غزہ میں کسی بھی سیاسی عمل یا تعمیرِ نو سے قبل حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور مستقبل کے انتظامات کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب امریکی حکومت کی جانب سے نیتن یاہو کے تازہ بیان پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق غزہ کے مستقبل اور جنگ بندی کے معاملات پر اسرائیل اور امریکا کے درمیان بعض اہم امور پر اختلافات برقرار ہیں، جس سے امن کوششوں کو مزید چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *