Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاخضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہگڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھی 8اگست سے ہڑتال کا اعلانسونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہسوات خود کش حملے کی تحقیقات جاری، حملہ آور کا تعلق دیر سے نکلاپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

کراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاری


کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان تاجر میر رضا علی کی لاش ملنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم پولیس تاحال اس بات کا تعین نہیں کرسکی کہ واقعہ قتل تھا یا خودکشی۔

تفتیشی حکام کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈیجیٹل شواہد اور دیگر ثبوت شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ میر رضا نے اپنی دکان سے سیکیورٹی گارڈ کا پستول لیا اور بعد میں گھر گیا، جہاں اس نے گاڑی، موبائل سمیت بعض ذاتی اشیا چھوڑ دیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا نے بعد ازاں آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گلستان جوہر کا رخ کیا، جہاں اسے اکیلے سڑک پر چلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تحقیقات کے مطابق اس کا موبائل فون راستے میں ملا، جسے پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا ڈیجیٹل کرنسی اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے وابستہ تھا۔ کاروباری نقصان کے باعث اس پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا قرض بھی تھا، تاہم پولیس اس پہلو سمیت تمام امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

حکام کے مطابق جائے وقوع کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک مشکوک موٹر سائیکل بھی دیکھی گئی ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں قتل اور خودکشی دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب میر رضا کے اہلخانہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا گیا، جبکہ پولیس حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *