Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگا

کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟

رپورٹ: سمیرا راجپوت

محکمہ جنگلات بلوچستان ایک بار پھر مثبت خبروں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سیکرٹری جنگلات عمران گچکی کی تعیناتی کے بعد محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، جبکہ شجرکاری، انتظامی اصلاحات اور شفافیت کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

حالیہ مہینوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی گئی، جس کے تحت لاکھوں پودے لگائے گئے۔ محکمہ کے مطابق اس مہم کا مقصد نہ صرف جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحول کو بہتر بنانا بھی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ محکمہ کے اندر نظم و ضبط، احتساب، میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے بھی مختلف انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ماضی میں محکمہ جنگلات کو مبینہ بے ضابطگیوں، ناقص منصوبہ بندی اور وسائل کے ضیاع پر تنقید کا سامنا رہا، تاہم موجودہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ادارے کو بہتر سمت میں لے جانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شجرکاری مہم کی کامیابی صرف پودے لگانے سے نہیں بلکہ ان کی حفاظت، نگہداشت اور بقا کو یقینی بنانے سے وابستہ ہوتی ہے۔ اگر لگائے گئے پودوں کی مؤثر دیکھ بھال کی گئی اور اصلاحات کا یہ سلسلہ مستقل جاری رہا تو اس کے مثبت اثرات بلوچستان کے ماحول، قدرتی وسائل اور آنے والی نسلوں تک پہنچیں گے۔

عوام بھی امید رکھتے ہیں کہ محکمہ جنگلات میں شروع ہونے والی یہ تبدیلی محض وقتی اقدامات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ایک مؤثر، شفاف اور عوام دوست نظام کی صورت میں مستقل بنیادوں پر برقرار رہے گی۔

رپورٹ: سمیرا راجپوت

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *