Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

فاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے 133ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناحؒ پاکستان کی تاریخ کی ایک عظیم، باوقار اور جمہوریت پسند رہنما تھیں، جنہوں نے قیامِ پاکستان سے لے کر ملک میں جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مادرِ ملت نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی رفیقِ کار اور ہم سفر بن کر تحریکِ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد بھی انہوں نے اصول پسندی، دیانت داری، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کا جو اعلیٰ معیار قائم کیا، وہ آج بھی پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناحؒ خواتین کے وقار، خودمختاری اور قومی شعور کی علامت تھیں۔ ان کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کو تاریخ ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مادرِ ملت کی خدمات صرف ایک شخصیت کی خدمات نہیں بلکہ پاکستان کے استحکام، ترقی اور قومی یکجہتی کی بنیاد ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا متقاضی ہے کہ ہم مادرِ ملت کے افکار، کردار، دیانت، حب الوطنی اور عوامی خدمت کے جذبے کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم محترمہ فاطمہ جناحؒ کی بے مثال قربانیوں، قومی خدمات اور جمہوریت کے لیے ان کی تاریخی جدوجہد کو ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *