Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

میڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماں

میڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماں

منشاقاضی
حسبِ منشا

یتیم بچیوں کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کا عزم
ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا فلاحی مشن جاری ہے ، راقم اور حسیب احمد شیخ نے مدر ٹریسا آف پاکستان بتول بی بی کی خدمات کو سراہتے ہوئے موصوفہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی۔
بانی ہولیسٹک فوسٹر کئر فاؤنڈیشن ، برطانوی نرس میڈم بتول بی بی لڑکیوں کے بہتر مستقبل کے لیئے پاکستان آئی وہ 7 جون 1969 کو سرگودھا میں پیدا ہوئی ابتدائی تعلیم سرگودھا اور میانوالی میں حاصل کی جنرل نرسنگ کرنے کے بعد پہلے کوئی اور وہاں سے دوبئی اور پھر وہاں سے برطانیہ چلی گئیں ۔ یو کے کی زندگی بہت اچھی لگی لیکن بس دل میں ایک ہی بات رہتی کہ اپنے ملک پاکستان کے لیئے کوئی کام کرنا ہے ۔ شادی نہیں کی، لیکن ایک بچی adop کرنے کا سوچا لیکن 2022 میں لاہور میں بچیوں کے لیئے ایک ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کے نام سے ادارہ قائم کر لیا جہاں آج 30 سے زائد بچیاں ہیں جو بانی ادارہ بتول بی بی کو صرف ایک راہنما نہیں بلکہ اپنی ماں سمجھتی ہیں ، میں انہیں راہنما سمجھتا ہوں کیونکہ سیاستدان آنے والے انتخابات کے بارے میں سوچتا ہے اور راہنما آنے والی نسلوں کی اصلوں کو شاداب کرتا ہے بتول بی بی میرے نزدیک ایک راہنما کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ موصوفہ کی بے لوث خدمت نے اس ادارے کو ایک ایسے محفوظ گھر میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ہر بچی خود کو قیمتی اور محفوظ محسوس کرتی ہے ۔ ادارے میں آنے والی بچیوں کو صرف رہائش فراہم نہیں کی جاتی بلکہ انہیں معیاری تعلیم، بہترین نگہداشت، اخلاقی تربیت، رہنمائی اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع بھی دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں ، ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن اس کی سی ای او ممتاز ماھر نفسیات پروفیسر نگہت یاسمین کی صلاحیتیں وقف ہیں ۔ ادارے کی بنیاد مادرانہ محبت، ہمدردی اور انسان دوستی پر رکھی گئی ہے جہاں ہر بچی کو عزت تحفظ اور اپنائیت کا احساس دلایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ محض ایک فلاحی تنظیم نہیں بلکہ ایک ایسا خاندان بن چکا ہے جہاں محبت رہنمائی کرتی ہے اور ہر بچی کی زندگی کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ معاشرے کی حقیقی ترقی کا راز اس کے کمزور اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود میں پوشیدہ ہوتا ہے، اور جب کسی ادارے کی تمام تر کاوشیں یتیم اور معاشی طور پر پسماندہ بچیوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیئے وقف ہوں تو وہ محض ایک فلاحی ادارہ نہیں بلکہ امید، شفقت اور انسان دوستی کا استعارہ بن جاتا ہے۔ اسی جذبۂ خدمت کے تحت ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائم ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن یتیم اور ضرورت مند بچیوں کی تعلیم، تربیت، صحت اور شخصیت سازی کے لیئے اپنی خدمات مسلسل انجام دے رہی ہے۔
گذشتہ ہفتے راقم اور سابق طالب علم رہنما حسیب احمد شیخ نے فاؤنڈیشن کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی فلاحی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور بچیوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم بتول بی بی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کے اغراض و مقاصد، فلاحی پروگراموں اور مستقبل کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد یتیم اور معاشی طور پر محروم بچیوں کو ایسا محفوظ، محبت بھرا اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں انہیں معیاری تعلیم، جدید طبی سہولیات، جذباتی معاونت، اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے یکساں مواقع میسر آئیں تاکہ وہ خوداعتماد، باصلاحیت اور معاشرے کی فعال شہری بن کر اپنی زندگی سنوار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن نہ صرف بچیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے سرگرم ہے بلکہ ان کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے، تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔
دورے کے دوران راقم نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ اپنے یتیم، بے سہارا اور محروم بچوں کی کس حد تک ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ راقم نے کہا کہ ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن جیسے ادارے معاشرتی احساسِ ذمہ داری کی روشن مثال ہیں، جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے میڈم بتول بی بی کی قیادت، اخلاص اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس عظیم انسانی خدمت کے مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
سابق طالب علم رہنما حسیب احمد شیخ نے بھی ادارے کی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ یتیم اور ضرورت مند بچیوں کو تعلیم، تحفظ اور اعتماد فراہم کرنا درحقیقت ایک مضبوط، باشعور اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق ایسے ادارے صرف افراد کی زندگی نہیں بدلتے بلکہ پوری قوم کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دورے کے اختتام پر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے مخیر حضرات، کاروباری شخصیات، سماجی تنظیموں اور اہلِ خیر سے پرخلوص اپیل کی کہ وہ اس عظیم انسانی خدمت کے سفر میں ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا دست و بازو بنیں تاکہ مزید یتیم اور ضرورت مند بچیوں کو معیاری تعلیم، صحت، محفوظ رہائش، بہتر تربیت اور باوقار زندگی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا یہ پیغام اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ معاشرے کے محروم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم و تربیت محض ایک سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جو آنے والی نسلوں کے روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کی ضمانت بنتی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیئے ایک ماں کا پاکستان کو تحفہ ھے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *