Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

بی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام ہے جسے عالمی سطح پر ایک کامیاب ماڈل کے طورپر تسلیم کیا جاتا ہے؛ بعض عناصر اپنی سطحی محدود سوچ اور ذاتی یا سیاسی مفادات کے لیے پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے؛ بے بنیاد الزامات یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نشانہ بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں؛ یہ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اعلیٰ ترین اصولوں کے تحت چلایا جاتا ہے؛ صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو بی آئی ایس پی پر مکمل اعتماد ہے؛ بی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے: ترجمان بی آئی ایس پی

ترجمان بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا قومی سماجی تحفظ کا ادارہ ہے، جسے ملکی اور عالمی سطح پر شفافیت، مؤثر نظام اور مستحق افراد تک بروقت امداد کی فراہمی کے حوالے سے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے وفود اور ترقیاتی شراکت دار اس پروگرام کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض عناصر اپنی سطحی محدود سوچ اور ذاتی یا سیاسی مفادات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کروڑوں مستحق خواتین اور خاندان اس قومی ادارے سے منسلک ہیں، بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو بے بنیاد الزامات یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نشانہ بنانا مجرمانہ اقدام ہے اور ادارہ پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے!! برائے مہربانی اس قسم کی بے بنیاد الزامات سے اجتناب کیا جائے۔

یہ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اعلیٰ ترین اصولوں کے تحت چلایا جاتا ہے۔ اس کے مالی و انتظامی معاملات کا باقاعدہ آڈٹ، مؤثر مانیٹرنگ اور بین الاقوامی شراکت داروں کی نگرانی اس نظام کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے۔

صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو بھی اس پروگرام کی کارکردگی اور شفاف نظام پر مکمل اعتماد حاصل ہے۔ رمضان ریلیف پیکج، کووڈ-19 اور سیلاب جیسی ہنگامی صورتحال میں اسی پروگرام کے ڈیٹا کا استعمال اس اعتماد کا عملی مظہر ہے۔

بینظر انکم سپورٹ پروگرام سیاسی و سماجی حلقوں اور میڈیا سے اپیل کرتا ہے کہ اس اہم قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرے۔ قومی اداروں کی ساکھ کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ مستحق خواتین اور ان کے خاندان باعزت انداز میں اس پروگرام سے مستفید ہوتے رہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *