Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث گڈو بیراج پر درمیانے درجے جبکہ سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ بڑھتے ہوئے پانی کے باعث گڈو اور سکھر بیراجوں سے منسلک کچے کے متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔آب پاشی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں 40 ہزار کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر 35 ہزار کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ صورتحال کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 26 ہزار 504 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 86 ہزار 860 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث وہاں درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔اسی طرح سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 14 ہزار 833 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 57 ہزار 903 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔دوسری جانب کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 59 ہزار 939 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 59 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آب پاشی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ ہائیڈرولوجیکل صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں بتدریج کمی متوقع ہے۔حکام کے مطابق گڈو اور سکھر بیراجوں سے منسلک کچے کے متعدد علاقے سیلابی پانی کی زد میں آ چکے ہیں، جس کے باعث زرعی اراضی، چراگاہوں اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *