Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اور زیر علاج تھے، مرحوم خالد نظامی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر عثمانیہ مسجد بفر زون 15 بی کراچی وسطی میں ادا کی جائے گی۔

اپنے زمانے کے لیجنڈری کامیڈین و اداکار 1947 میں شمالی بھارت کے شہر میسوری، ضلع ڈیرہ دون ریاست اتر اکھنڈ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول حاصل کی اور بعد میں اسلامیہ کالج کراچی سے بیچلر کیا۔

خالد نظامی کا شمار پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں اور کامیڈینز میں ہوتا تھا۔ وہ اپنی منفرد اداکاری، برجستہ مزاح اور کرداروں میں فطری انداز کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول تھے۔

ورسٹائل اداکار 1972 کے پی ٹی وی ڈرامے انکل عرفی، 1974 میں شہزوری اور 1982 میں ان کہی میں کام کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، اس کے علاوہ حسینہ معین کا کھیل عید کا جوڑا سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

خالد نظامی نے فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، ان کی فلموں میں نذالاسلام کی 1974 کی فلم حقیقت، 1975 میں پہچان اور 1977 کی پنجابی فلم اج دیاں کڑیاں شامل ہیں۔

گلوکارہ روبینہ بدر کی آواز میں گایا ہوا مشہور گیت ’تم سنگ نیناں لاگے مانے نہ ہی جیا را‘ بھی خالد نظامی نے ہی کمپوز کیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *