Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

کالعدم ایکشن کمیٹی کے غیر مسلح ہونے کے دعوے آشکار، گرفتار کارندے کے ہوشربا انکشافات

ویب ڈیسک: کالعدم ایکشن کمیٹی کے غیر مسلح ہونے کے دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے، جبکہ گرفتار کارندے زوہیب خالد نے دوران تفتیش مبینہ طور پر اہم انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ویڈیو میں کالعدم تنظیم کے مسلح عناصر کو مختلف ہتھیاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم کے مسلح کارکن مبینہ طور پر علاقے میں بدامنی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز سمیت شہریوں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سپاہی علی عباس کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر مسلح کارندے زوہیب خالد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے امریکی ساختہ ایم فور رائفل برآمد کی گئی، جبکہ دوران تفتیش تنظیم کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی فراہمی اور کارروائیوں سے متعلق معلومات سامنے آئیں۔

گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ تنظیم کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار کو نشانہ بنانے پر انعامی رقم مقرر کی گئی تھی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو شواہد اور گرفتار ملزم کے بیانات سے تنظیم کے غیر مسلح ہونے کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *