Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اہم پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مالی سال 2026 میں آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی اقدامات کے باعث پاکستان کا آئی ٹی شعبہ عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر نے 3.9 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی حاصل کیا، جو ملکی سروسز شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرپلس قرار دیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں فری لانسرز کی ترسیلات زر میں 78 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ، ٹیکس مراعات، فارن کرنسی اکاؤنٹس اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز سمیت مختلف اقدامات نے آئی ٹی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 متعارف کرائی ہے، جبکہ 2030 تک اے آئی تحقیق اور خودمختار کمپیوٹنگ کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

ہری پور میں سینو پاک سینٹر فار اے آئی اور نسٹ کا نیشنل سینٹر آف اے آئی تعلیم، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مضبوط مقام دلانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *