Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

میرپور: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 9 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کرلیں۔

میرپور ڈویژن کے اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ ہوئی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی۔

مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں میں ایل اے 1 میرپور سے اظہر صادق، ایل اے 4 میرپور سے چوہدری رخسار احمد، ایل اے 5 بھمبر سے وقار احمد نور، ایل اے 7 بھمبر سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے 9 کوٹلی سے عمیر نعیم، ایل اے 11 کوٹلی سے محمد آصف، ایل اے 12 کوٹلی سے محمد ریاست خان اور ایل اے 13 کوٹلی سے راجہ ایاز احمد خان شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی نے ایل اے 2 میرپور سے قاسم مجید، ایل اے 3 میرپور سے چوہدری یاسر سلطان، ایل اے 8 کوٹلی سے ظفر اقبال ملک اور ایل اے 10 کوٹلی سے چوہدری محمد یاسین کی کامیابی حاصل کی۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 13 نشستوں پر مقابلہ ہوا، جہاں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

الیکشن حکام کے مطابق پولنگ کا عمل پرامن رکھنے کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ بعض مقامات پر بے ضابطگیوں پر کارروائیاں بھی کی گئیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے سیاسی برتری قائم کرلی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *