Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

کھیرتھر کینال سے نکلنے والی شاخوں میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، میر امداد خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ میر امداد خان جمالی نے کھیرتھر کینال سے نکلنے والی ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی شدید قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایریگیشن سے فوری طور پر پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار میر امداد خان جمالی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کی ناقص پالیسی، خاموشی اور عدم توجہی کے باعث نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیرتھر کینال کا پانی تین حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، اس لیے گڑنگ ریگولیٹر پر 1500 کیوسک اور قبولہ ریگولیٹر پر 1000 کیوسک پانی اس خطے کا آئینی، قانونی اور تاریخی حق ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے،میر امداد خان جمالی نے مطالبہ کیا کہ اپر سسٹم، نورپور سسٹم اور ڈاؤن سسٹم کے درمیان پانی کی مساوی اور شفاف تقسیم پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ کسی بھی علاقے کے زمینداروں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے اپر سسٹم کے زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے واٹر کورسز پر بیک وقت تین، تین ٹیوب ویل چلانے سے گریز کریں، کیونکہ اس عمل سے ٹیل کے علاقوں کا جائز حق متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے حصول کی جدوجہد میں اپر اور ٹیل کے زمیندار ہمیشہ متحد رہے ہیں، اس لیے ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ ایریگیشن کی مبینہ غفلت کے باعث صرف اپر علاقوں کے زمیندار نہری پانی سے مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ نورپور شاخ، گنداخہ شاخ، ہدیرو مائنر، چوکی مائنر، سیر مائنر، مٹھڑی شاخ، قبو شاخ اور ان سے منسلک متعدد ذیلی مائنرز پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دھان اور دیگر موسمی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،میر امداد خان جمالی نے حکومت بلوچستان، چیف انجینئر ایریگیشن اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی چوری، غیرقانونی استعمال اور اضافی ٹیوب ویلز کے ذریعے نہری پانی کے استحصال کا فوری نوٹس لیا جائے، اپر علاقوں میں غیرضروری ٹیوب ویلز پر مؤثر پابندی عائد کی جائے اور ٹیل کے علاقوں تک نہری پانی کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زرعی بحران پر قابو پایا جا سکے اور کاشتکاروں کو معاشی تباہی سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *