Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورت

ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے

واشنگٹن: ایران کے خلاف ممکنہ مزید فوجی کارروائیوں کے معاملے پر امریکی قیادت میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے جنگ کو وسعت دینے کے ممکنہ نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ خدشات ایسے وقت میں سامنے آئے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف مزید فوجی اقدامات پر غور کر رہے تھے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرات، امریکی اسلحے کے ذخائر، طویل جنگ کے اثرات اور دیگر عسکری چیلنجز پر بریفنگ دی۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی فوج صدر کے احکامات پر عمل درآمد کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، تاہم ہر فوجی آپشن کے ممکنہ نتائج کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلحے کے ذخائر سے متعلق خدشات سمیت متعدد اہم نکات پر غور کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے تقریباً دو ہفتوں تک جاری فضائی حملوں کے بعد فی الحال ایران پر بمباری روک دی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ فیصلہ مستقل ہے یا مستقبل میں کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک جانب مزید سخت فوجی کارروائی کا عندیہ دیا، جبکہ دوسری جانب اپنے مذاکرات کاروں کو ایران کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

دفاعی و سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق واشنگٹن میں ایران سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں، اور امریکی قیادت فوجی و سفارتی دونوں راستوں پر غور کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *