Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیمیروانی قوم کی بیٹیاں، کامیابیوں کا روشن استعارہلاہور کا قدیمی ورثہ ہماری شناخت ہے،شہید کرنے کا ارادہ قابل مذمت ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہکھیل انتہا پسندی کی سوچ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،فیصل کریم کنڈیخضدار میں دو دوست پراسرار طور پر قتل، مختلف مقامات سے لاشیں برآمدکنڈ ملیر میں فائر بریگیڈ نہ ہونے سے حادثات کا خطرہ، مستقل اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہسرکاری اسپتالوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ ملک میں طبی ایمرجنسی کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، فتنۃ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈ رعادل شاہ عرف درویش ہلاکنیتن یاہو قیادت کے اہل نہیں رہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما کی سخت تنقیدایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئی

ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا یتیم بچیوں کی فلاح کے لیے مشن جاری، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

لاہور (سپیشل رپورٹر) ممتاز کالم نگار، صحافی اور خطیب قاضی منشا اور سابق طالب علم رہنما حسیب احمد شیخ نے بدھ کے روز ماڈل ٹاؤن میں قائم ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں یتیم اور معاشی طور پر پسماندہ بچیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم بتول بی بی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے اغراض و مقاصد، جاری فلاحی سرگرمیوں اور بچیوں کی تعلیم، صحت اور تربیت سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ادارہ یتیم اور ضرورت مند بچیوں کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، جذباتی معاونت اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ وہ خوداعتماد، بااختیار اور معاشرے کی مفید شہری بن سکیں۔ قاضی منشا نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات، خصوصاً یتیم بچیوں کی کفالت اور تعلیم کے لیے کام کرنے والے ادارے قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے میڈم بتول بی بی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ حسیب احمد شیخ نے بھی فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں امید اور مثبت تبدیلی کی علامت ہیں۔ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے اس موقع پر مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ یتیم اور ضرورت مند بچیوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے اس انسانی خدمت کے مشن میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچیوں کو بہتر تعلیم، صحت اور باوقار زندگی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *