Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

آئی جی آزاد کشمیر کا تشدد میں ملوث عناصر سے مذاکرات سے صاف انکار

مظفرآباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) آزاد جموں و کشمیر پولیس لیاقت علی ملک نے پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

آئی جی لیاقت علی ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بے دردی سے شہید کرنے اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والے عناصر کے ساتھ مذاکرات کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “کیا کوئی اپنے بھائی کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور بھی کر سکتا ہے؟”

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کا کام سیاسی مسائل کا حل نکالنا نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے، جبکہ سیاسی حل منتخب سیاسی قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے۔

آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ شرپسند عناصر سیکیورٹی فورسز کو دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک بے گناہ شہری، جو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہا تھا، اسے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معصوم شہریوں پر تشدد اور دہشت پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف ریاست پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *