Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

نوجوان قرآن و سنت کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مینگل، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی، حاجی نعمت اللہ خان اچکزئی اور دیگر نے کہا ہے کہ جب معاشرے میں دولت اور منصب کی ہوس انسانی اقدار اور خدا خوفی پر غالب آ جائے تو ظلم ناانصافی اور خونریزی جنم لیتی ہے اور انسان اپنی فطری انسانیت سے دور ہو کر درندگی کی علامت بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی امن، سکون اور خوشحالی صرف اسی معاشرے کا مقدر بنتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے احکامات کی اطاعت اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی اجتماعی و انفرادی زندگی کا محور بنائے۔ جب تک انسان اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سرکشی اور دین سے بے رغبتی کا راستہ ترک نہیں کرے گا اس وقت تک بے چینی بدامنی اور اخلاقی زوال کا خاتمہ ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل مغربی تہذیب و ثقافت سے غیر معمولی طور پر متاثر ہو رہی ہے۔ لباس، رہن سہن، طرزِ فکر اور معاشرتی رویوں میں اسلامی اقدار کے بجائے مغربی تہذیب کی اندھی تقلید کو ترقی کی علامت سمجھا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ہماری دینی اخلاقی اور خاندانی روایات مسلسل کمزور ہو رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اسلامی شناخت دینی اقدار اور مشرقی روایات پر فخر کریں قرآن و سنت کو اپنی زندگی کا رہنما بنائیں اور ایسے طرزِ عمل سے اجتناب کریں جو انہیں اپنی تہذیبی و دینی شناخت سے دور لے جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *