Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
یونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناریونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے خلیج میں زیرِ سمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیابلوچی زبان میں قرآنِ مجید کی پہلی ایپلی کیشن ’’جمال القرآن‘‘ لانچکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمینار

شہید شاہنواز بھٹو کی 41ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

نوڈیرو (نامہ نگار) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چھوٹے فرزند کامریڈ شہید شاہنواز بھٹو کی 41 ویں برسی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی نوڈیرو ہاؤس میں قرآن خوانی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر ایم این اے خورشید احمد جونیجو، سینئر نائب صدر نثار محمد مراد بھٹو ،ضلعی کونسل چیئرمین اعجاز لغاری،عمران حسن جتوئی،سید ارشد شاہ راشدی، محمد انور برڑو،حاجی عبدالخالق بھٹو، سرفراز میرانی، حاجی ممتاز چھوان،زاہد جلبانی،ایڈووکیٹ دیدار علی بھٹو،ایڈووکیٹ اللہ ڈنو بھٹو،سید مظفر علی شاھ،سلیم منگی،نزاکت جونیجو،اکبر کھوسہ،اسداللہ بھٹو،ڈاکٹر غلام قادر سومرو،طالب حسین جروار،شاھد حسین جروار، حلیم ناریجو، خالد کریم منگریو،اوشاق علی برڑو اور دیگر نے شرکت کی قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس کے بعد پارٹی کارکنان گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچے اور شہید شاہنواز بھٹو، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا
اس موقع پر شہید شاہنواز بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد آمریت مخالف قوتوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید شاہنواز بھٹو نے بھرپور جدوجہد کی اور یہی وجہ تھی کہ جمہوریت مخالف قوتوں نے انہیں زہر دے کر شہید کروایا۔شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے اور شہداء کے مشن کو آگے بڑھانے والے پی پی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بن کر اس ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *