Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

پاک فوج کے شہدا سمیت تمام شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں‘مولانا عبدالواسع

جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیرو سنیٹر مولانا عبداواسع نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو تکلیف پہنچی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ فوج اور عوام کو لڑوایاہے 9 مئی کو پی ٹی آئی اور فوج کو مسلم لیگ ن نے لڑوایاہے پاک بھارت جنگ کے دوران کسی نے انڈیا کے خلاف بات نہیں کی قائد جمعیت اسلام نے اسمبلی میں بھارت کے خلاف بات کی افواج پاکستان کو چاہیے کہ وہ کسی کو اپنے نام پر سیاست نا کرنے دیں مولانا فضل الرحمان کو غدار قرار دینے کی منصوبہ بندی پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوگی پاک فوج کے شہدا سمیت تمام شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیںہم پاکستان کے ساتھ تھے اور رہیں گے‘ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جمعیت علماءاسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ میں جمعیت لائیر فورمز کے مرکزی صدر و سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت لائیر فورم کے صوبائی صدر علاﺅالدین کاکڑ ‘صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی نواز کاکڑ ‘سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس صوبائی سنےئر نائب صدر مولوی کمال الدین اور دیگر بھی موجود تھے مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء لائر فورم کا اجلاس اسلام آباد میں آل پاکستان وکلاءکنونشن کی تیاریوں سے متعلق امور پر غور کیاگیا پنجاب کی سرزمین میں تحریک تحفظ مدارس کاانعقاد کیاگیا جمعیت علماءاسلام کی تحریک کو روکنے کی کوشش کی گئی پاکستان کی سب آزاد سرزمین پنجاب کو سمجھا جاتاہے قائد جمعیت علماءاسلام نے اپنی تقریر میں عوام کا مقدمہ سب کے سامنےرکھا مولانا فضل الرحمان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ نایاگیا سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے کہا کہ ہم مولاناکی تقریر سے متفق ہیں لیکن مجبوری ہے واگہ باڈر کے قریب چند لوگوں کے تعلقات بھارت کے ساتھ بھی ہیں جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ اداروں کا مورال بلند کیاہے نواز شریف نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کے لئے جو باتیں کی تھی وہ کسی کو یاد نہیں؟ حکمرانوں کو صرف اپنی سیاست کی پڑی ہوئی ہے،سینیٹرمولاناعبدالواسع نے کہا ہے کہ یہ حکمران فوج یا کسی ادارے کے خیر خواہ نہیں جمعیت علماءاسلام بلوچستان قائد کے بیان سے متفق ہے مولانا ادریس نے فیلڈ مارشل کی تعریف کی انہیں قتل کیاگیا جمعیت علماءاسلام نے کبھی پاکستان کے ساتھ غداری نہیں کی اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے تو کبھی مرنے والوں کو برا نہیں کہا،شہداءہمارے سر کا تاج ہے وکلاءکانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کی تقریر رکھی جائے گی کانفرنس میں وکلاءکی رائے لیکر عوام کے سامنے رکھی جائے گی مولانا فضل الرحمان کی مکمل تقریر عوام کو سنائی جائےمولانا فضل الرحمان سے معافی مانگی جائے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ سیکورٹی اداروں کا احترام کیا لیکن اگر وہ کسی اور کے ذریعے مولانا فضل الرحمن کے بیانات کو غلط رنگ دیکر ہمارے اوپر پریشر ڈال رہی ہے تو پھر ہم بھی یہ برملا کہتے ہیں کہ اگر ہم گئے پھر ان کی بس کی بات نہیں ہو گی لیکن نوبت یہاں تک نہیں لیا جائے جس سے اداروں اور عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کی جائے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *