Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںبلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

یاسمین لہڑی کے والد میر نور احمد لہڑی کے اغواء کی نیشنل پارٹی کی شدید مذمت

نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکریٹری محترمہ یاسمین لہڑی کے والد، میر نور احمد لہڑی کا اغواء ضلع کچھی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا ایک نہایت تشویشناک اور افسوسناک واقعہ ہے۔

نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ضلع کچھی میں روڈ ڈکیتیوں کے بعد شہریوں کے اغواء جیسے سنگین واقعات امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ یہ صورتحال سیکورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، اسپیشل روڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہے اور فوری توجہ کی متقاضی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی اس انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومتِ بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ میر نور احمد لہڑی کو فوری، محفوظ اور باعزت طور پر بازیاب کرایا جائے، اغواء میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور ضلع کچھی میں امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں پھیلے ہوئے خوف و ہراس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام قبائلی معتبرین، سماجی شخصیات، اسٹیک ہولڈرز، سیاسی و مذہبی قیادت اور امن پسند عوام کو اپنی اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
ترجمان
نیشنل پارٹی ضلع کچھی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *