Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

ترقیاتی منصوبوں میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں ہوگی، صاحبزادہ نجیب اللہ

سوراب(محبوب زہری)ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں BSDI کے تحت جاری پرانے منصوبوں کی پیش رفت اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر مہر آباد محمد طحہ، اسسٹنٹ کمشنر دشت گوران ثناء اللہ خان، ڈی ایس پی سوراب بلاول محمد حسنی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ افسران نے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے ہدایت کی کہ BSDI کے تحت جاری تمام پرانے منصوبوں کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے، جبکہ نئے منصوبوں پر بھی فوری اور مؤثر انداز میں کام کا آغاز یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ذریعے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *