Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ

امن و خوشحالی کے لیے سول سپرمیسی ناگزیر ہے، عبدالمتین اخونزادہ

لورالائی (نمائندہ خصوصی)ترقی و خوشحالی کے لیے امن و سلامتی بنیادی شرط ہے، امن کے بغیر معاشی سرگرمیاں، تجارت، زراعت اور عوامی ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر عبدالمتین اخونزادہ نے لورالائی میں منعقدہ عوامی مشاورتی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں منعقدہ جرگے میں قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماو¿ں، نوجوانوں اور علاقائی معتبرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، شاہراہوں کے تحفظ، معدنی وسائل، ٹیکسز، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ عام آدمی کے تحفظ، سول سپرمیسی اور امن کے قیام کے لیے جمہوری جدوجہد کو منظم کیا جائے گا جبکہ دیہاتوں، محلوں اور قصبوں کی سطح پر عوامی کمیٹیاں قائم کرکے علاقائی امن کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔جرگے کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان میں امن کے لیے اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومتی رٹ کمزور ہو چکی ہے، اس لیے امن و امان کے قیام کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔ ہنہ اوڑک اور زیارت کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدائ کے لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمیوں کے علاج اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔جرگے میں سپیرہ راغہ روڈ، درگ تونسہ روڈ، موسیٰ خیل روڈ اور لورالائی بائی پاس کی جلد تعمیر، چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے خاتمے، معدنی وسائل کے تحفظ، ناجائز الاٹمنٹس کی منسوخی، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور صحت و تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے سمیت متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ امن، انصاف اور مضبوط جمہوری نظام کے ذریعے ہی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی میں اطمینان اور تحفظ پیدا کرنے کے لیے واضح اور مستقل پالیسیاں اختیار کرنا ہوں گی۔جرگے سے ملک عبدالوہاب عدوڑزئی، سردار فتح خان موسیٰ خیل، حاجی عقل خان حمزہ زئی، ملک خالقداد لونی، نورالدین غلزئی، عبدالحمد ناصر، مفتی شفیع الدین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جرگے میں لورالائی و ڑوب ڈویڑن کو ٹیکس فری زون قرار دینے، افغانستان و ایران کے ساتھ بارڈر ٹریڈ بحال کرنے، قلعہ عبداللہ، چمن اور پشین میں بدامنی کے خاتمے اور علاقائی امن و سماجی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *