Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

شہداء کے لواحقین کو دہلیز پر معاوضہ پہنچایا جائے گا، شاہد رند

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کے ریلیز آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق تمام شہداءکے لواحقین کو ان کی دہلیز پر معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری اور باعزت انداز میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام انتظامی اور مالی کارروائی غیر معمولی تیز رفتاری سے مکمل کی گئی تاکہ کسی بھی مرحلے پر تاخیر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداءکے اہل خانہ کی کفالت، فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے برداشت کرے گی، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مستقبل میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالی معاوضہ کسی بھی صورت انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا، تاہم حکومت بلوچستان اس دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایت دی ہے کہ شہداءکے خاندانوں کی ہر ممکن سرپرستی اور معاونت کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ قوم کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *