Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگوگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگو

پائیدار معاشی استحکامکیلئے شفاف پالیسوں کی ضرورت ہے،سید امان شاہ

پائیدار معاشی استحکام کیلئے شفاف پالیسوں کی ضرورت ہے،سید امان شاہ
ملکی معیشت کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ صوبائی صدر عوام پاکستان پارٹی
مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری جمود نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں، جن سے نکلنے کے لیے وقتی اقدامات کے بجائے جامع، دیرپا اور عوام دوست معاشی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بڑھتے ہوئے قرضے، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں کمی اور سرمایہ کاری کے فقدان نے عام شہری کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ قومی معیشت کی بحالی کے لیے تمام سیاسی و معاشی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ایسی پالیسیاں تشکیل دے جو عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں۔زراعت، صنعت، معدنیات، توانائی اور برآمدات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، لیکن مناسب منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اگر بلوچستان کے وسائل کو شفاف اور منصفانہ انداز میں بروئے کار لایا جائے تو نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور نوجوانوں کو باعزت روزگار میسر آ سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکس نظام کو آسان، شفاف اور منصفانہ بنایا جائے تاکہ کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہو اور سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہو۔ سید امان شاہ نے کہا کہ معاشی استحکام ہی قومی استحکام کی ضمانت ہے، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں، کاروباری برادری اور متعلقہ اداروں کو ذاتی و سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی معیشت کی بہتری کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دانشمندانہ فیصلوں، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *