Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

مستونگ میں کرکٹ کھیلنے جانے والے نوجوانوں پر فائرنگ2افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف لواحقین، خواتین، بچوں اور عیسائی برادری کے افراد نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی، جس سے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مستونگ کے علاقے شمس آباد دمب ایریا میں پیش آیا، جہاں کرکٹ کھیلنے جانے والے دو نوجوانوں پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 21 سالہ ایوش ولد مائیکل اور 24 سالہ دونک ولد لازر کے نام سے ہوئی، جو عیسائی برادری سے تعلق رکھتے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ، مقامی افراد اور عیسائی برادری کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔ غم و غصے میں مشتعل مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری، شفاف تحقیقات اور اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا، جس کے باعث کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور سینکڑوں مسافر گاڑیاں، کوچز، ٹرک، آئل ٹینکرز اور دیگر گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔واقعے کی اطلاع پر پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حکام نے مظاہرین سے مذاکرات شروع کر دیے جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اور تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد، عینی شاہدین کے بیانات اور دیگر معلومات کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے، جبکہ واقعے کے محرکات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *