Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

عوامی مسائل کا بروقت اور دیرپا حل یقینی بنائینگے، فیصل جمالی

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں حلقہ انتخاب اوستا محمد، گنداخہ اور گردونواح سے آنے والے مختلف وفود، معززین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے ملاقات کی۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں، زرعی پانی، تعلیم، صحت، سڑکوں، بجلی اور دیگر عوامی فلاحی امور سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی نے تمام وفود کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے مسائل کا بروقت اور دیرپا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں اپنی نمائندگی کی ذمہ داری سونپی ہے، وہ اس اعتماد پر ہر صورت پورا اتریں گے اور حلقے کی ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا وژن صرف ترقیاتی منصوبے مکمل کرنا نہیں بلکہ عوام کی زندگی میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لانا ہے۔ صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، زرعی شعبے کی بہتری، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوطی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور ان شعبوں میں مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہر شہری بلاجھجھک اپنے مسائل پیش کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کسی احسان کا نام نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے، جسے وہ پوری دیانت داری، اخلاص اور عملی اقدامات کے ذریعے نبھا رہے ہیں۔ملاقات کرنے والے وفود نے صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی کی عوام دوستی، مسلسل رابطے اور مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی نمائندے کے طور پر نہ صرف لوگوں کی بات سنتے ہیں بلکہ عملی طور پر مسائل کے حل کے لیے اقدامات بھی کرتے ہیں۔ وفود نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں حلقہ انتخاب میں ترقیاتی عمل مزید تیز ہوگا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *