Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

04 اگست۔ یوم شہدائے پولیس شہداء ہماری طاقت، ہمارا فخر

تحریر: شاہجہان سومرو، پی آر او

04 آگست۔ یوم شہدائے پولیس
شہداء ہماری طاقت، ہمارا فخر

امن کسی بھی معاشرے کی سب سے بڑی نعمت ہے، لیکن یہ نعمت ہمیں آسانی سے حاصل نہیں ہوتی۔ اس کے لیے ہمارے پولیس کے جوان دن رات اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، خطرات کا سامنا کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر دیتے ہیں۔ یہی وہ قربانیاں ہیں جن کی بدولت عوام خود کو محفوظ محسوس کرتی ہے۔

سکھر پولیس کے 102 بہادر شہداء نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران وطن اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنی بہادری، فرض شناسی اور بے مثال قربانی سے ثابت کیا کہ پولیس کی وردی صرف ایک لباس نہیں، بلکہ عوام کی حفاظت، قانون کی بالادستی اور وطن سے وفاداری کا مقدس عہد ہے، جسے نبھانے کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں۔

یہ بہادر جوان آج ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ ان کا نام سکھر پولیس کی تاریخ میں ہمیشہ عزت اور فخر کے ساتھ لیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے عمل سے یہ پیغام دیا کہ فرض سب سے پہلے ہے، اور وطن و عوام کی حفاظت ہر ذاتی مفاد سے بڑھ کر ہے۔

ہر شہید اپنے پیچھے صرف یادیں نہیں چھوڑتا بلکہ حوصلہ، ہمت اور خدمت کا ایسا راستہ چھوڑ جاتا ہے جس پر چل کر نئی نسل اپنے فرائض بہتر انداز میں ادا کرنے کا جذبہ حاصل کرتی ہے۔ شہداء کا خون ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ امن کی حفاظت کے لیے قربانی دینا ہی اصل بہادری ہے۔

آج سکھر پولیس اپنے ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا ایثار، ان کی جرات اور ان کی وفاداری محکمۂ پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

جو وطن کی خاطر جان دے جاتے ہیں،
وہ کبھی دلوں سے نہیں جاتے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *