Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،علی مدد جتک


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے ضلع زیارت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور ان کی بدولت ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم مسلسل ناکام بنائے جا رہے ہیں اپنے ایک بیان میں حاجی علی مدد جتک نے زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں صوبائی وزیر نے آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جسے قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ملک کے امن اور استحکام کی بنیاد ہیں اور پوری قوم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہےحاجی علی مدد جتک نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔ امن دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے قومی اتحاد، یکجہتی اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج، پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی صوبائی وزیر نے حالیہ دنوں ہنہ اوڑک کے عوام کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن، پرامن اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور عوام دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے تاکہ صوبے میں امن بحال ہو، عوام بلا خوف و خطر اپنی زندگی گزار سکیں اور ترقی کا سفر مزید تیز ہوانہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، امن دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے قیام کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی اور صوبے میں پائیدار امن کے لیے دعا بھی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *