Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

بلوچستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، سید صادق آغا

 

بلوچستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، سید صادق آغا
عوام حالتِ جنگ میں ہیں، زیارت اور ہنہ اوڑک کے واقعات نے پورے بلوچستان کو رنجیدہ کردیا ہے۔
بلوچستان فلسطینِ ثانی بنتا جارہا ہے، عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،پی ٹی آئی
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اس وقت عملاً حالتِ جنگ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہنہ اوڑک، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں عام شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں نے ثابت کردیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں بے گناہ شہریوں کی شہادت، زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد اہلکاروں کے اغوا سمیت دیگر افسوسناک واقعات نے پورے بلوچستان کو غم اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ دہشت گردی کے یہ مسلسل واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ سنجیدہ، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جعلی صوبائی حکومت زمینی حقائق کا ادراک کرنے کے بجائے صرف نمائشی اقدامات اور دعوؤں تک محدود نظر آتی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ حکومتی نمائندے مسائل کے حل کے بجائے صرف بیانات اور دعوؤں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، لیکن موجودہ حالات میں عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام گزشتہ کئی برسوں سے بدامنی، دہشت گردی، بے روزگاری اور محرومیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ حالیہ واقعات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اگر دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی اختیار نہ کی گئی تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ سید صادق آغا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، شہداء کے لواحقین کی مکمل سرپرستی کی جائے اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر جامع اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مزید لاوارث نہیں رہ سکتے۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے تاکہ صوبے میں امن، استحکام اور عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *