Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

قومی شاہراہوں پر بدامنی سے ٹرانسپورٹ شعبہ تباہ ھوچکا ہے، ظاہر شاہ کاکڑ

قومی شاہراہوں پر بدامنی سے ٹرانسپورٹ شعبہ تباہ ھوچکا ہے، ظاہر شاہ کاکڑ
بڑھتی بدامنی سے ٹرانسپورٹ عملہ اور مسافر شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، آل پاکستان بس یونین
حکومت قومی شاہراہوں پر امن و امان یقینی بنا کر ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرے، وزیر خان
کوئٹہ: آل پاکستان بس یونین پنجاب و خیبرپختونخوا کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، جنرل سیکرٹری وزیر خان، نائب صدر اقبال سرگڑھ، حبیب اللہ خان اور دیگر عہدیداروں نے قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات اور ٹرانسپورٹ شعبے کو درپیش مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی مختلف قومی شاہراہوں پر امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ عملہ، ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور مسافر شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، جس کے منفی اثرات نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے بلکہ ملکی معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات، مسافروں اور گاڑیوں کو لاحق خطرات، اور بعض علاقوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مسافر بھی خوف و ہراس کے ماحول میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملک کی معاشی سرگرمیوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس شعبے سے وابستہ افراد کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ رہنماؤں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے، حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کیا جائے، ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹرز بلاخوف و خطر اپنی خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ اس وقت بڑھتے ہوئے اخراجات، ایندھن کی قیمتوں، پرزہ جات کی مہنگائی اور دیگر انتظامی مسائل سے بھی شدید متاثر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کا عمل شروع کرے اور ایسے پائیدار اقدامات کرے جن سے اس شعبے کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔ آل پاکستان بس یونین کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کے حقوق، تحفظ اور فلاح کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور امید ظاہر کی کہ حکومت ٹرانسپورٹ برادری کے تحفظ اور قومی شاہراہوں پر امن و امان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *