Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورت

ہنہ اوڑک کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے ہنہ اوڑک کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشت گردی کی لہر کو نہ روکا گیا اور عوام کو مستقل امن فراہم نہ کیا گیا تو یہ ملک کے استحکام کے لیے نیک شگون نہیں ہوگا۔

رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہنہ اوڑک کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ اب انہیں امن و امان اور جینے کے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنہ اوڑک اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مسلح گروہوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور شہریوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، جس کے باعث عوام خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

جے یو آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت، مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری صرف سانحات کے بعد تعزیت اور ہمدردی تک محدود نہیں بلکہ عوام کے جان، مال، عزت اور بنیادی حقوق کا تحفظ ان کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ صرف بیانات سے عوام کے زخموں کا مداوا نہیں ہو سکتا۔

رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور بلوچستان میں خوف و عدم تحفظ کی فضا کے خاتمے کے لیے فوری، سنجیدہ اور دیرپا حکمت عملی اختیار کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *