Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونیپنجاب حکومت کو بدنام کرکے متبادل انتظام لانے کی کوشش ہو رہی ہے، خواجہ آصففتنۃ الہندوستان کا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے خواتین کا استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئےمولانا فضل الرحمان کے قریبی اتحادی سے منسوب حج ٹور آپریٹرز کو شوکاز نوٹس جاری2025 میں ختم دہائی کے دوران پاکستان کا کل بیرونی قرضہ تقریباً دگنا ہوگیاٹرمپ کا ایران پر 9 نومبر کو دوبارہ حملوں کا امکان، وائٹ ہاؤس میں سکیورٹی ٹیم سے اہم مشاورتخیبرپختونخوا میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں روکنے کے احکامات معطلترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردیبلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل“عصرِ حاضر میں فکرِاقبال اور کلامِ اقبال کی معنویت”حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

عوامی خدمت کا تسلسل، جنرل کونسلر میر مرزا خان مینگل کی جانب سے وارڈ کے عوام میں سولر اسٹینڈ پنکھوں کی تقسیم

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) تحصیل گنداخہ کی یونین کونسل نوشکی جدید کے جنرل کونسلر میر مرزا خان مینگل نے عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت اپنے کونسلر فنڈز سے اپنے وارڈ کے مستحق اور عام شہریوں میں سولر اسٹینڈ پنکھے تقسیم کیے۔ اس موقع پر یونین کونسل کے چیئرمین حاجی ظفر خان پندرانی بھی موجود تھے،جبکہ بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔سولر اسٹینڈ پنکھے حاصل کرنے والے شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور بجلی کی غیر یقینی صورتحال میں یہ اقدام ان کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ انہوں نے جنرل کونسلر میر مرزا خان مینگل کی عوام دوست پالیسیوں اور فلاحی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کا اصل فرض عوام کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے، جس کی بہترین مثال یہ فلاحی اقدام ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل کونسلر میر مرزا خان مینگل نے کہا کہ عوامی خدمت میری سیاست کا محور اور اولین ترجیح ہے۔ عوام نے جس اعتماد اور محبت کے ساتھ مجھے منتخب کیا، میں اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے دن رات عوامی خدمت میں مصروف ہوں۔ میری کوشش ہے کہ اپنے وارڈ کے ہر فرد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت صرف وعدوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے کی جاتی ہے،اسی مقصد کے تحت اپنے محدود وسائل اور کونسلر فنڈز کو عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کر رہا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، صاف پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔میر مرزا خان مینگل نے مزید کہا کہ عوام کی خوشحالی، ترقی اور فلاح ہی ان کا مشن ہے، اور وہ آئندہ بھی بلاامتیاز عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے اپنے وارڈ کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور فلاحی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسیع کریں گے تاکہ ہر گھر تک ترقی کے ثمرات پہنچ سکیں علاقے کے معززین اور شہریوں نے جنرل کونسلر میر مرزا خان مینگل کے اس عوامی فلاحی اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *