Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانمستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ڈی سی لورالائی محمد حسیب شجاع

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی (DEGC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) علی نواز جمالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بختیار کاکڑ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد طارق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) فوزیہ درانی، یونیسف کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عبید ترین، آر ٹی ایس ایم (RTSM) کے محمد خان کاکڑ سمیت محکمہ تعلیم اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، اسکولوں کی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء کو گزشتہ ماہ کے ایکشن پوائنٹس پر ہونے والی پیش رفت اور پروگریس رپورٹ سے آگاہ کیا گیا، جبکہ مختلف اہداف کے حصول کے حوالے سے اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی اور ریشنلائزیشن پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات، بالخصوص فرنیچر، پینے کے صاف پانی، واش رومز، باو¿نڈری والز اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔آر ٹی ایس ایم (RTSM) ٹیم نے اپنی مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 30 اسکول بند پائے گئے جبکہ 41 اساتذہ غیر حاضر رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام بند اسکولوں کو فوری طور پر فعال بنایا جائے اور بلاجواز غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بلوچستان سول سرونٹس رولز کے مطابق فوری اور مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری فرائض میں غفلت اور طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کرکے معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی ناقص تعمیر یا تاخیر کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کار روائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جن سرکاری اسکولوں کے بجلی کے کنکشن منقطع ہیں، انہیں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں طلبہ اور اساتذہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔اجلاس میں یونیسف اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے بھی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور ضلع میں تعلیم کے فروغ، بچوں کے اسکولوں میں داخلے، سہولیات کی بہتری اور تعلیمی معیار میں اضافے کے لیے جاری اقدامات سے شرکائکو آگاہ کیا۔غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ سرکاری اسکولوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ انتظامی افسران اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ تمام قبضہ شدہ اسکولوں کی نشاندہی کرکے انہیں فوری طور پر واگزار کرایا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ضلع لورالائی میں تعلیمی نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، اسکولوں کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنائیں، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کے داخلوں اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں، تاکہ ضلع میں معیاری اور مو¿ثر تعلیمی نظام کو فروغگ دیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *