Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

فکر اقبال کی روشنی میں امید و آرزو مندی کے نئے زاویے وامکانات تلاش کئے جاسکتے ہیں

فکر اقبال کی روشنی میں امید و آرزو مندی کے نئے زاویے وامکانات تلاش کئے جاسکتے ہیں
پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان
عبدالمتین اخونزادہ

نوجوانوں و رضاکاروں کے لئے نئے منظر نامے کئ تشکیل و تعبیر نو ہی اصل کام ہے
ڈاکٹر شکیل روشن
ڈاکٹر سعد خان

نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شائع شدہ قیمتی کتاب
,, پاکستان سے
اقبالستان تک،،
کی تقریب رونمائی سے ڈاکٹر کمیل علی قزلباش ڈاکٹر فاروق عادل مقیم احمد سبحانی ڈاکٹر فرحان مراد علی مہمند اور نازیہ رحمان کی خطاب

اسلام آباد/ کوئٹہ
( پریس ریلیز)
کتاب دوستی ہی زندگی ہے اور کتاب و حکمت کی بہاریں دیکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو مدنظر رکھا جائے اقبالیات کے فروغ کے لئے سنجیدگی اور گہرے غور وفکر کی قوتیں درکار ہیں
ایران و افغانستان اور ترکی و وسط ایشیائی ریاستوں میں فکر اقبال نہایت عمدہ اور بلندیوں پر محو پرواز ہے پاکستان نے عالمی سفارتی مہارت اور کمال اقبال سے نئے منزلیں طے کرنے ہیں جس ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوسکتا ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان باکمال محقق و ماھر اقبال اور مصنف وتجزیہ نگار ہیں جنھیں مستقبل گری کے لئے بنیادی ضروریات اور گہرے اثرات سمیٹنے کا علمی و تحقیقی گر آتا ہے
ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں نیشنل بک فاؤنڈیشن وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام
مجلس فکر و دانش
(علمی و فکری مکالمہ ) کوئٹہ اور اقبالستان موومنٹ پاکستان کے
اشتراک سے فکر اقبال کی
فہمیدگی اور نوجوان نسل کے جذبات کا پیچھا کرنے کے لئے
نیشنل بک فاؤنڈیشن کی
شائع کردہ کتاب
” پاکستان سے
اقبالستان تک”
کی تقریب پزیرائی کے منعقدہ تقریب سے فاضل مقررین و بلند پایہ اسکالرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا
یہ کتاب اکیسویں صدی کے معروف مصنف
پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کی تصنیف کردہ ھے ، تقریب کی
صدارت ممتاز علمی و فکری شخصیت
پروفیسر ڈاکٹر شکیل روشن
صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی
اسلام آباد نے کی،
جبکہ مصنف و محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان صاحب بھی موجود تھے جنھوں نے مختصر طور پر جامع گفتگو رکھی
مہمان خصوصی
ڈاکٹر سعد ایس خان
ایڈیشنل سیکرٹری
وزارت خزانہ و محصولات
حکومت پاکستان تھے جبکہ گفتگو کرنے والے خصوصی دوستوں میں
پروفیسر ڈاکٹر علی کمیل قزلباش ،
عبدالمتین اخونزادہ،
ڈائریکٹر قرآن اکیڈمی حکومت بلوچستان،
برگیڈیر ریٹائرڈ محمد مقیم سبحانی
اور ممتاز محقق و مصنف
ڈاکٹر فاروق عادل تھے۔
نظامت کے فرائض نازیہ رحمان نے بخوبی سرانجام دیے۔
سیکرٹری این بی ایف
ڈاکٹر فرحان رفعت نے
اظہار تشکر کرتے ھوئے
مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ڈائریکٹر جناب مراد علی مہمند نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے
فاضل مقررین نے
اکیسویں صدی کے معروف مصنف و محقق پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان کی کتاب “پاکستان سے اقبالستان تک” کے حوالے سے اپنی آراء اور گفتگو رکھی اور اس کام کو ایک اہم کارنامہ قرار دیا۔
تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی، کوئٹہ و لورالائی کے اہل قلم خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔- شرکا کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا اور مہمان مقررین کو کتاب تحفتاً پیش کی گئی

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *